تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 23)فَاَسْرِ بِعِبَادِيْ لَيْلًا …: موسیٰ علیہ السلام کی دعا قبول ہوئی اور حکم ہوا کہ میرے بندوں کو راتوں رات لے کر نکل جاؤ، تاکہ فرعون کو فوری خبر نہ ہو سکے اور یاد رکھو! تمھارا تعاقب کیا جائے گا، اس لیے تمھیں ہجرت کا یہ سفر پوری احتیاط کے ساتھ ہوشیار رہ کر کرنا ہو گا۔

بِعِبَادِيْ (میرے بندوں) سے مراد بنی اسرائیل ہیں اور ان کے ساتھ قبطیوں کے وہ لوگ بھی جو ایمان لا چکے تھے۔ اس واقعہ کی تفصیل کے لیے دیکھیے سورۂ شعراء (۵۲ تا ۶۸)، یونس (۸۸ تا ۹۲) اور سورۂ طٰہٰ (۷۷)۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.