تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 20) حَتّٰۤى اِذَا مَا جَآءُوْهَا شَهِدَ عَلَيْهِمْ سَمْعُهُمْ …: زمخشری نے فرمایا: اِذَا کے بعد لفظ مَا اس کی تاکید کے لیے ہے، تاکید کا مطلب یہ ہے کہ آگ کے پاس پہنچنے کا وقت ہی ان پر شہادت کا وقت ہو گا، یہ نہیں کہ کچھ وقت شہادت سے خالی ہو۔ (کشاف) اس لیے میں نے اِذَا مَا کا ترجمہ جونہی کیا ہے۔ یعنی آگ کے پاس پہنچنے پر جب وہ اپنے جرائم سے انکار کریں گے تو فوراً ہی ان کے کان، آنکھیں اور چمڑے ان کے خلاف شہادت دیں گے۔ اس کی تفصیل سورۂ یس کی آیت (۶۵): «‏‏‏‏اَلْيَوْمَ نَخْتِمُ عَلٰۤى اَفْوَاهِهِمْ» ‏‏‏‏ میں گزر چکی ہے۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.