تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 14)فَادْعُوا اللّٰهَ مُخْلِصِيْنَ لَهُ الدِّيْنَ: الدِّيْنَ کا معنی عبادت بھی ہے اور اطاعت بھی۔ یعنی جب تمھاری روزی کا مالک وہی ہے تو اپنی عبادت اور اطاعت کو اسی کے لیے خالص کرتے ہوئے صرف اسی کو پکارو، اس کی بندگی میں کسی دوسرے کو شریک نہ کرو۔

وَ لَوْ كَرِهَ الْكٰفِرُوْنَ: یعنی تمھارے اللہ واحد کو پکارنے سے کافر و مشرک ناک بھوں چڑھائیں گے، سو تم ایک اللہ کی عبادت و اطاعت پر قائم رہو، خواہ کافر اسے کتنا ہی ناپسند کریں۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.