تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 34)لَهُمْ مَّا يَشَآءُوْنَ عِنْدَ رَبِّهِمْ: چونکہ وہ دنیا میں وہ کام کر تے رہے جو ان کا رب چاہتا تھا، اس لیے اس کے بدلے میں رب تعالیٰ کے ہاں انھیں وہ کچھ ملے گا جو وہ چاہیں گے، فرمایا: «‏‏‏‏هَلْ جَزَآءُ الْاِحْسَانِ اِلَّا الْاِحْسَانُ» ‏‏‏‏ [ الرحمٰن: ۶۰ ] نیکی کا بدلا نیکی کے سوا کیا ہے۔

ذٰلِكَ جَزٰٓؤُا الْمُحْسِنِيْنَ: یہاں کچھ عبارت محذوف ہے: لِأَنَّهُمْ كَانُوْا مُحْسِنِيْنَ کیونکہ وہ نیکی کرنے والے تھے اور نیکی کرنے والوں کی یہی جزا ہے۔ احسان کی تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ بقرہ (۵۸)، یوسف (۳۶) اور قصص (۱۴ اور ۷۷)۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.