تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 179،178) وَ تَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِيْنٍ …: تاکید کے لیے بات دوبارہ دہرائی، تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تسلی ہو اور شاید کفار عبرت حاصل کرلیں۔ یہاں صرف اَبْصِرْ فرمایا، أَبْصِرْهُمْ نہیں فرمایا، اس لیے کہ پہلے ان کا ذکر ہو چکا ہے، یا اس لیے کہ پہلے صرف کفار مکہ کو دیکھنے کا حکم ہے، اب عموم کے لیے هُمْ کو حذف کر دیا کہ صرف کفار قریش ہی کو نہیں بلکہ سب جھٹلانے والوں کو اور ان کے ہر حال کو دیکھتے جاؤ، بہت جلد وہ بھی انجام دیکھ لیں گے۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.