تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 142) فَالْتَقَمَهُ الْحُوْتُ وَ هُوَ مُلِيْمٌ: الْحُوْتُ مچھلی۔ اکثر بڑی مچھلی کو حُوت کہا جاتا ہے۔ مُلِيْمٌ أَلَامَ يُلِيْمُ (افعال) ملامت والا کام کرنا، ملامت کا مستحق ہونا۔ مُلِيْمٌ ملامت کا مستحق، خواہ اسے ملامت کی جائے یا نہ کی جائے۔ جب یونس علیہ السلام کو سمندر میں پھینکا گیا تو اللہ کے حکم سے ایک بڑی مچھلی نے انھیں سالم نگل لیا۔ مستحق ملامت اس لیے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی اجازت کے بغیر قوم سے نکل آئے تھے۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.