تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 56)قَالَ تَاللّٰهِ اِنْ كِدْتَّ لَتُرْدِيْنِ: اِنْ كِدْتَّ اصل میں إِنَّكَ كِدْتَّ تھا، دلیل اس کی لَتُرْدِيْنِ کا لام ہے۔ كِدْتَّ كَادَ يَكَادُ سے ماضی معلوم ہے۔ لَتُرْدِيْنِ اصل میں لَتُرْدِيْنِيْ تھا۔ أَرْدٰي يُرْدِيْ إِرْدَاءً (افعال) ہلاک کرنا۔ اسے مخاطب کر کے کہے گا، اللہ کی قسم! یقینا تو قریب تھا کہ مجھے راہ راست سے بہکا کر ہلاک کر دیتا۔

➋ ان آیات میں برے ساتھیوں سے اجتناب کا سبق ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ کا خاص فضل نہ ہو تو اس کا نتیجہ کتنا مہلک ہے۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.