تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 26) بَلْ هُمُ الْيَوْمَ مُسْتَسْلِمُوْنَ: أَسْلَمَ يُسْلِمُ (افعال) تابع فرمان ہو جانا، اِسْتَسْلَمَ میں مبالغہ ہے، اس لیے ترجمہ بالکل فرماں بردار کیا گیا ہے۔ یعنی آج وہ کوئی جواب نہیں دے رہے، بلکہ ان کی تمام اکڑفوں جاتی رہی اور وہ پوری طرح عاجز اور فرماں بردار ہو کر کھڑے ہیں، جیسا کہ فرمایا: «وَ اَلْقَوْا اِلَى اللّٰهِ يَوْمَىِٕذٍ السَّلَمَ وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا يَفْتَرُوْنَ» [ النحل: ۸۷ ] اور اس دن وہ اللہ کے سامنے فرماں بردار ہونا پیش کریں گے اور ان سے گم ہو جائے گا جو وہ جھوٹ باندھا کرتے تھے۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.