تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 8) لَا يَسَّمَّعُوْنَ اِلَى الْمَلَاِ الْاَعْلٰى …: لَا يَسَّمَّعُوْنَ اصل میں لَا يَتَسَمَّعُوْنَ (تفعّل) ہے۔ اوپر کی مجلس سے مراد فرشتوں کی مجلس ہے جو اللہ تعالیٰ کے احکام کی تنفیذ کے لیے آپس میں گفتگو کرتے ہیں کہ آئندہ فلاں کام کب اور کیسے کرنا ہے۔ یعنی ان ستاروں کے ذریعے سے سرکش شیاطین سے فرشتوں کی باتیں محفوظ رکھنے کا اتنا زبردست انتظام ہے کہ وہ ان کی مجلس کی طرف کان بھی نہیں لگا سکتے، بلکہ ان پر ہر جانب سے شہاب پھینکے جاتے ہیں۔ اگر اِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ کا استثنا نہ ہوتا تو یہ آیت دلیل تھی کہ وہ کچھ بھی نہیں سن سکتے، مگر اللہ تعالیٰ نے خود ہی اِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ (مگر جو کوئی اچانک اچک کر لے جائے) کے ساتھ استثنا فرما دیا، جو آگے آرہا ہے۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.