تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 20) وَ لَا الظُّلُمٰتُ وَ لَا النُّوْرُ: یہ کفر و ایمان کی مثال ہے کہ کفر نام ہے اندھیروں کا اور ایمان نور ہے۔ باطل اور کفر کی صورتیں اور اس کی راہیں بے شمار ہیں، اس لیے اس کے لیے جمع کا لفظ الظُّلُمٰتُ استعمال فرمایا، جب کہ حق ایک ہے اور ایمان کا راستہ بھی ایک ہی ہے، اس لیے اس کے لیے لفظ النُّوْرُ واحد استعمال فرمایا۔ حرف نفی لَا دو بار تاکید کے لیے استعمال فرمایا ہے۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.