تفسير ابن كثير



سورہ الإسراء کی فضیلت:

صحیح بخاری شریف میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ «سورہ الإسراء»، «سورہ کہف» اور «سورہ مریم» سب سے پہلے، سب سے بہتر اور بڑی فضیلت والی ہیں۔ [صحیح بخاری:4708] ‏‏‏‏

مسند احمد میں ہے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نفلی روزے کبھی اس طرح پے درپے لگاتار رکھتے چلے جاتے کہ ہم اپنے دل میں کہتے شاید آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ پورا مہینہ روزوں میں ہی گزار دینگے اور کبھی کبھی بالکل ہی نہ رکھتے یہاں تک کہ ہم سمجھ لیتے کہ شاید آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس مہینے روزے رکھیں گے ہی نہیں۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت مبارک تھی کہ ہر رات سورہ الإسراءاور سورہ زمر پڑھا کرتے تھے۔ [مسند احمد:68/6:صحیح] ‏‏‏‏



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.