تفسير ابن كثير



سورۃ الأعلى

[ترجمہ محمد جوناگڑھی][ترجمہ فتح محمد جالندھری][ترجمہ عبدالسلام بن محمد]
سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى[1] الَّذِي خَلَقَ فَسَوَّى[2] وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدَى[3] وَالَّذِي أَخْرَجَ الْمَرْعَى[4] فَجَعَلَهُ غُثَاءً أَحْوَى[5]

[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد] اپنے رب کے نام کی تسبیح کر جو سب سے بلند ہے۔ [1] وہ جس نے پیدا کیا، پس درست بنایا۔ [2] اور وہ جس نے اندازہ ٹھہرایا، پھر ہدایت کی ۔ [3] اور وہ جس نے چارا اگایا۔ [4] پھر اس نے اسے سیاہ کوڑا کرکٹ کر دیا ۔ [5]
........................................

[ترجمہ محمد جوناگڑھی] اپنے بہت ہی بلند اللہ کے نام کی پاکیزگی بیان کر [1] جس نے پیدا کیا اور صحیح سالم بنایا [2] اور جس نے (ٹھیک ٹھاک) اندازه کیا اور پھر راه دکھائی [3] اور جس نے تازه گھاس پیدا کی [4] پھر اس نے اس کو (سکھا کر) سیاه کوڑا کر دیا [5]۔
........................................

[ترجمہ فتح محمد جالندھری] (اے پیغمبر) اپنے پروردگار جلیل الشان کے نام کی تسبیح کرو [1] جس نے (انسان کو) بنایا پھر (اس کے اعضاء کو) درست کیا [2] اور جس نے (اس کا) اندازہ ٹہرایا (پھر اس کو) رستہ بتایا [3] اور جس نے چارہ اگایا [4] پھر اس کو سیاہ رنگ کا کوڑا کر دیا [5]۔
........................................




https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.