وَإِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ الْقُرْآنُ لَا يَسْجُدُونَ[21] بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا يُكَذِّبُونَ[22] وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ[23] فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ[24] إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ[25]
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد] اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو وہ سجدہ نہیں کرتے۔ [21] بلکہ وہ لوگ جنھوں نے کفر کیا جھٹلاتے ہیں۔ [22] اور اللہ زیادہ جاننے والا ہے جو کچھ وہ جمع کررہے ہیں ۔ [23] پس انھیں ایک دردناک عذاب کی خوش خبری دے دے۔ [24] مگر وہ لوگ جو ایمان لائے اور انھوں نے نیک عمل کیے، ان کے لیے نہ ختم ہونے والا اجر ہے۔ [25]
........................................
[ترجمہ محمد جوناگڑھی] اور جب ان کے پاس قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجده نہیں کرتے [21] بلکہ جنہوں نے کفر کیا وه جھٹلا رہے ہیں [22] اور اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے جو کچھ یہ دلوں میں رکھتے ہیں [23] انہیں المناک عذابوں کی خوشخبری سنا دو [24] ہاں ایمان والوں اور نیک اعمال والوں کو بے شمار اور نہ ختم ہونے واﻻ اجر ہے [25]۔
........................................
[ترجمہ فتح محمد جالندھری] اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے [21] بلکہ کافر جھٹلاتے ہیں [22] اور خدا ان باتوں کو جو یہ اپنے دلوں میں چھپاتے ہیں خوب جانتا ہے [23] تو ان کو دکھ دینے والے عذاب کی خبر سنا دو [24] ہاں جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لیے بےانتہا اجر ہے [25]۔
........................................