الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
فَمَالِئُونَ مِنْهَا الْبُطُونَ[53] فَشَارِبُونَ عَلَيْهِ مِنَ الْحَمِيمِ[54] فَشَارِبُونَ شُرْبَ الْهِيمِ[55] هَذَا نُزُلُهُمْ يَوْمَ الدِّينِ[56] نَحْنُ خَلَقْنَاكُمْ فَلَوْلَا تُصَدِّقُونَ[57] أَفَرَأَيْتُمْ مَا تُمْنُونَ[58] أَأَنْتُمْ تَخْلُقُونَهُ أَمْ نَحْنُ الْخَالِقُونَ[59] نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ الْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ[60] عَلَى أَنْ نُبَدِّلَ أَمْثَالَكُمْ وَنُنْشِئَكُمْ فِي مَا لَا تَعْلَمُونَ[61] وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْأَةَ الْأُولَى فَلَوْلَا تَذَكَّرُونَ[62] [ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد] پھر اس سے پیٹ بھرنے والے ہو۔ [53] پھر اس پر کھولتے پانی سے پینے والے ہو۔ [54] پھرپیاس کی بیماری والے اونٹوں کے پینے کی طرح پینے والے ہو۔ [55] یہ جزا کے دن ان کی مہمانی ہے۔ [56] ہم نے ہی تمھیں پیدا کیا تو تم (دوبارہ اٹھنے کو) کیوں سچ نہیں مانتے؟ [57] تو کیا تم نے دیکھا وہ (نطفہ) جو تم ٹپکاتے ہو؟ [58] کیا تم اسے پیدا کرتے ہو، یا ہم ہی پیدا کرنے والے ہیں؟ [59] ہم نے ہی تمھارے درمیان موت کا وقت مقرر کیا ہے اور ہم ہرگز عاجز نہیں ہیں۔ [60] اس بات سے کہ تمھاری جگہ تمھارے جیسے اور لوگ لے آئیں اور نئے سرے سے تمھیں ایسی صورت میں پیدا کر دیں جو تم نہیں جانتے۔ [61] اور بلاشبہ یقینا تم پہلی دفعہ پیدا ہونے کو جان چکے ہو تو تم کیوں نصیحت حاصل نہیں کرتے؟ [62] ........................................ |
||