تفسير ابن كثير



سورۃ الطور

[ترجمہ محمد جوناگڑھی][ترجمہ فتح محمد جالندھری][ترجمہ عبدالسلام بن محمد]
الَّذِينَ هُمْ فِي خَوْضٍ يَلْعَبُونَ[12] يَوْمَ يُدَعُّونَ إِلَى نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّا[13] هَذِهِ النَّارُ الَّتِي كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُونَ[14] أَفَسِحْرٌ هَذَا أَمْ أَنْتُمْ لَا تُبْصِرُونَ[15] اصْلَوْهَا فَاصْبِرُوا أَوْ لَا تَصْبِرُوا سَوَاءٌ عَلَيْكُمْ إِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ[16]

[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد] وہ جو فضول بحث میں کھیل رہے ہیں۔ [12] جس دن انھیں جہنم کی آگ کی طرف دھکیلا جائے گا، سخت دھکیلا جانا۔ [13] یہی ہے وہ آگ جسے تم جھٹلاتے تھے۔ [14] تو کیا یہ جادو ہے، یا تم نہیں دیکھ رہے؟ [15] اس میں داخل ہو جاؤ، پھر صبر کرو یا صبر نہ کرو، تم پر برابر ہے، تمھیں صرف اسی کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کیا کرتے تھے۔ [16]
........................................

[ترجمہ محمد جوناگڑھی] جو اپنی بیہوده گوئی میں اچھل کود کر رہے ہیں [12] جس دن وه دھکے دے دے کر آتش جہنم کی طرف ﻻئیں جائیں گے [13] یہی وه آتش دوزخ ہے جسے تم جھوٹ بتلاتے تھے [14] (اب بتاؤ) کیا یہ جادو ہے؟ یا تم دیکھتے ہی نہیں ہو [15] جاؤ دوزخ میں اب تمہارا صبر کرنا اور نہ کرنا تمہارے لیے یکساں ہے تمہیں فقط تمہارے کیے کا بدلہ دیا جائے گا [16]۔
........................................

[ترجمہ فتح محمد جالندھری] جو خوض (باطل) میں پڑے کھیل رہے ہیں [12] جس دن ان کو آتش جہنم کی طرف دھکیل دھکیل کر لے جائیں گے [13] یہی وہ جہنم ہے جس کو تم جھوٹ سمجھتے تھے [14] تو کیا یہ جادو ہے یا تم کو نظر ہی نہیں آتا [15] اس میں داخل ہوجاؤ اور صبر کرو یا نہ کرو تمہارے لئے یکساں ہے۔ جو کام تم کیا کرتے تھے (یہ) انہی کا تم کو بدلہ مل رہا ہے [16]۔
........................................


تفسیر آیت/آیات، 12، 13، 14، 15، 16،

باب

اللہ کا عذاب، فرشتوں کی مار، جہنم کی آگ ان کے لیے ہو گی جو دنیا میں مشغول تھے اور دین کو ایک کھیل تماشہ مقرر کر رکھا تھا، اس دن انہیں دھکے دے کر نار جہنم کی طرف دھکیلا جائے گا اور داروغہ جہنم ان سے کہے گا کہ یہ وہ جہنم ہے جسے تم نہیں مانتے تھے پھر مزید ڈانٹ ڈپٹ کے طور پر کہیں گے، اب بولو! کیا یہ جادو ہے یا تم اندھے ہو؟ جاؤ! اس میں ڈوب جاؤ، یہ تمہیں چاروں طرف سے گھیر لے گی، اب اس کے عذاب کی تمہیں سہار ہو یا نہ ہو، ہائے وائے کرو، خواہ خاموش رہو، اسی میں پڑے جھلستے رہو گے، کوئی ترکیب فائدہ نہ دے گی، کسی طرح چھوٹ نہ سکو گے، یہ اللہ کا ظلم نہیں بلکہ صرف تمہارے اعمال کا بدلہ ہے۔
8856



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.