الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
أَوْفُوا الْكَيْلَ وَلَا تَكُونُوا مِنَ الْمُخْسِرِينَ[181] وَزِنُوا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِيمِ[182] وَلَا تَبْخَسُوا النَّاسَ أَشْيَاءَهُمْ وَلَا تَعْثَوْا فِي الْأَرْضِ مُفْسِدِينَ[183] وَاتَّقُوا الَّذِي خَلَقَكُمْ وَالْجِبِلَّةَ الْأَوَّلِينَ[184] [ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد] ماپ پورا دو اور کم دینے والوں میں سے نہ بنو۔ [181] اور سیدھی ترازو کے ساتھ وزن کرو۔ [182] اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دو اور زمین میں فساد کرتے ہوئے دنگا نہ مچاؤ۔ [183] اور اس سے ڈرو جس نے تمھیں اور پہلی مخلوق کو پیدا کیا۔ [184] ........................................ |
||