الَّذِي خَلَقَنِي فَهُوَ يَهْدِينِ[78] وَالَّذِي هُوَ يُطْعِمُنِي وَيَسْقِينِ[79] وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ[80] وَالَّذِي يُمِيتُنِي ثُمَّ يُحْيِينِ[81] وَالَّذِي أَطْمَعُ أَنْ يَغْفِرَ لِي خَطِيئَتِي يَوْمَ الدِّينِ[82]
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد] وہ جس نے مجھے پیدا کیا، پھر وہی مجھے راستہ دکھاتا ہے۔ [78] اور وہی جو مجھے کھلاتا ہے اور مجھے پلاتا ہے۔ [79] اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے۔ [80] اور وہ جو مجھے موت دے گا، پھر مجھے زندہ کرے گا۔ [81] اور وہ جس سے میں طمع رکھتا ہوں کہ وہ جزا کے دن مجھے میری خطا بخش دے گا۔ [82]
........................................
[ترجمہ محمد جوناگڑھی] جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور وہی میری رہبری فرماتا ہے [78] وہی ہے جو مجھے کھلاتا پلاتا ہے [79] اور جب میں بیمار پڑ جاؤں تو مجھے شفا عطا فرماتا ہے [80] اور وہی مجھے مار ڈالے گا پھر زنده کردے گا [81] اور جس سے امید بندھی ہوئی ہے کہ وه روز جزا میں میرے گناہوں کو بخش دے گا [82]۔
........................................
[ترجمہ فتح محمد جالندھری] جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور وہی مجھے رستہ دکھاتا ہے [78] اور وہ جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے [79] اور جب میں بیمار پڑتا ہوں تو مجھے شفا بخشتا ہے [80] اور جو مجھے مارے گا اور پھر زندہ کرے گا [81] اور وہ جس سے میں امید رکھتا ہوں کہ قیامت کے دن میرے گناہ بخشے گا [82]۔
........................................