قَالَ فَاخْرُجْ مِنْهَا فَإِنَّكَ رَجِيمٌ[34] وَإِنَّ عَلَيْكَ اللَّعْنَةَ إِلَى يَوْمِ الدِّينِ[35] قَالَ رَبِّ فَأَنْظِرْنِي إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ[36] قَالَ فَإِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِينَ[37] إِلَى يَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُومِ[38]
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد] فرمایا پھر اس سے نکل جا ، کیونکہ یقینا تو مردود ہے۔ [34] اور بے شک تجھ پر قیامت کے دن تک خاص لعنت ہے۔ [35] اس نے کہا اے میرے رب! پھر مجھے اس دن تک مہلت دے جب وہ اٹھائے جائیں گے۔ [36] فرمایا تو بے شک تو مہلت دیے گئے لوگوں سے ہے۔ [37] ایسے وقت کے دن تک جو معلوم ہے۔ [38]
........................................
[ترجمہ محمد جوناگڑھی] فرمایا اب تو بہشت سے نکل جا کیوں کہ تو رانده درگاه ہے [34] اور تجھ پر میری پھٹکار ہے قیامت کے دن تک [35] کہنے لگا کہ اے میرے رب! مجھے اس دن تک کی ڈھیل دے کہ لوگ دوباره اٹھا کھڑے کیے جائیں [36] فرمایا کہ اچھا تو ان میں سے ہے جنہیں مہلت ملی ہے [37] روز مقرر کے وقت تک کی [38]۔
........................................
[ترجمہ فتح محمد جالندھری] (خدا نے) فرمایا یہاں سے نکل جا۔ تو مردود ہے [34] اور تجھ پر قیامت کے دن تک لعنت (برسے گی) [35] (اس نے) کہا کہ پروردگار مجھے اس دن تک مہلت دے جب لوگ (مرنے کے بعد) زندہ کئے جائیں گے [36] فرمایا کہ تجھے مہلت دی جاتی ہے [37] وقت مقرر (یعنی قیامت) کے دن تک [38]۔
........................................