وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ مِنْ حَمَإٍ مَسْنُونٍ[26] وَالْجَانَّ خَلَقْنَاهُ مِنْ قَبْلُ مِنْ نَارِ السَّمُومِ[27]
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد] اور بلاشبہ یقینا ہم نے انسان کو ایک بجنے والی مٹی سے پیدا کیا، جو بدبودار، سیاہ کیچڑ سے تھی۔ [26] اور جانّ (یعنی جنوں) کو اس سے پہلے لُو کی آگ سے پیدا کیا۔ [27]
........................................
[ترجمہ محمد جوناگڑھی] یقیناً ہم نے انسان کو کالی اور سڑی ہوئی کھنکھناتی مٹی سے، پیدا فرمایا ہے [26] اور اس سے پہلے جنات کو ہم نے لو والی آگ سے پیدا کیا [27]۔
........................................
[ترجمہ فتح محمد جالندھری] اور ہم نے انسان کو کھنکھناتے سڑے ہوئے گارے سے پیدا کیا ہے [26] اور جنوں کو اس سے بھی پہلے بےدھوئیں کی آگ سے پیدا کیا تھا [27]۔
........................................