وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ فِي شِيَعِ الْأَوَّلِينَ[10] وَمَا يَأْتِيهِمْ مِنْ رَسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ[11] كَذَلِكَ نَسْلُكُهُ فِي قُلُوبِ الْمُجْرِمِينَ[12] لَا يُؤْمِنُونَ بِهِ وَقَدْ خَلَتْ سُنَّةُ الْأَوَّلِينَ[13]
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد] اور بلاشبہ یقینا ہم نے تجھ سے پہلے اگلے لوگوں کے گروہوں میں رسول بھیجے ۔ [10] اور ان کے پاس کوئی رسول نہیں آتا تھا مگر وہ اس کے ساتھ مذاق کیا کرتے تھے۔ [11] اسی طرح ہم یہ بات مجرموں کے دلوں میں داخل کر دیتے ہیں۔ [12] وہ اس پر ایمان نہیں لاتے اور یقینا (یہی) پہلے لوگوں کا طریقہ گزرا ہے۔ [13]
........................................
[ترجمہ محمد جوناگڑھی] ہم نے آپ سے پہلے اگلی امتوں میں بھی اپنے رسول (برابر) بھیجے [10] اور (لیکن) جو بھی رسول آتا وه اس کا مذاق اڑاتے [11] گناه گاروں کے دلوں میں ہم اسی طرح یہی رچا دیا کرتے ہیں [12] وه اس پر ایمان نہیں ﻻتے اور یقیناً اگلوں کا طریقہ گزرا ہوا ہے [13]۔
........................................
[ترجمہ فتح محمد جالندھری] اور ہم نے تم سے پہلے لوگوں میں بھی پیغمبر بھیجے تھے [10] اور اُن کے پاس کوئی پیغمبر نہیں آتا تھا مگر وہ اُس کے ساتھ استہزاء کرتے تھے [11] اسی طرح ہم اس (تکذیب وضلال) کو گنہگاروں کے دلوں میں داخل کر دیتے ہیں [12] سو وہ اس پر ایمان نہیں لاتے اور پہلوں کی روش بھی یہی رہی ہے [13]۔
........................................