[ترجمہ محمد جوناگڑھی][ترجمہ فتح محمد جالندھری][ترجمہ عبدالسلام بن محمد]
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـنِ الرَّحِيمِ﴿﴾
شروع کرتا ہوں اللہ تعالٰی کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
الر تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ وَقُرْآنٍ مُبِينٍ[1]
[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد] الر۔ یہ کامل کتاب اور واضح قرآن کی آیات ہیں۔ [1] ........................................
[ترجمہ محمد جوناگڑھی] الرٰ، یہ کتاب الٰہی کی آیتیں ہیں اور کھلے اور روشن قرآن کی [1]۔ ........................................
[ترجمہ فتح محمد جالندھری] آلرا۔ یہ خدا کی کتاب اور قرآن روشن کی آیتیں ہیں [1]۔ ........................................
تفسیر آیت/آیات، 1،
تفسیر سورۃ الحجر ٭٭
سورتوں کے اول جو حروف مقطعہ آئے ہیں ان کا بیان پہلے گزر چکا ہے۔ آیت میں قرآن کی آیتوں کے واضح اور ہر شخص کی سمجھ میں آنے کے قابل ہونے کا بیان فرمایا ہے۔