وہ حدیث جس کی سند کا ابتدائی حصہ یا ساری سند ہی (عمداً) حذف کر دی گئی ہو۔
معلق کی ایک اور تعریف: معلق روايت اسے کہتے ہيں جس ميں مصنف سند کے آغاز سے کچھ راوي ذکر نہ کرے بلکہ سند درميان سے يا آخر سے بيان کرنا شروع کرے يا دوسرے لفظوں ميں جس روايت کي سند کے شروع سے کچھ راويوں کو حذف کر ديا جائے۔
مرسل:
وہ حدیث جسے تابعی بلاواسطہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرے۔
مرسل کی ایک اور تعریف: مرسل حدیث اسے کہتے ہيں جس ميں تابعي ڈائريکٹ نبي کريم صلى اللہ عليہ وسلم سے روايت کرے يعني صحابي کا واسطہ ذکر نہ کرے۔
معضل:
وہ حدیث جس کی سند کے درمیان سے دو یا دو سے زیادہ راوی اکٹھے حذف ہوں۔
منقطع:
وہ حدیث جس کی سند کے درمیان سے ایک یا ایک سے زائد راوی مختلف مقامات سے حذف ہوں۔
مدلس:
وہ حدیث جس کا راوی کسی وجہ سے اپنے استاد یا استاد کے استاد کا نام (یا تعارف) چھپائے لیکن سننے والوں کو یہ تاثر دے کہ میں نے ایسا نہیں کیا، سند متصل ہی ہے، حالانکہ اس سند میں راویوں کی ملاقات اور سماع تو ثابت ہوتا ہے مگر متعلقہ روایت کا سماع نہیں ہوتا۔
مرسل خفی:
وہ حدیث جس کا راوی اپنے ایسے ہم عصر سے روایت کرے جس سے اس کی ملاقات ثابت نہ ہو۔
معلول یا معلل:
وہ حدیث جو بظاہر ”مقبول“ معلوم ہوتی ہو لیکن اس میں ایسی پوشیدہ علت یا عیب پایا جائے جو اسے ”غیر مقبول“ بنا دے۔ ان عیوب و علل کا پتہ چلانا ماہرین فن ہی کا کام ہے۔ ہر شخص کے بس کی بات نہیں۔