وہ حدیث جس میں تواتر کی چار شرطیں پائی جائیں:
(ا) اسے راویوں کی بڑی تعداد روایت کرے۔
(ب) انسانی عقل و عادت ان کے جھوٹا ہونے کو محال سمجھے۔
(ج) یہ کثرت عہد نبوت سے لے کر صاحب کتاب محدث کے زمانے تک سند کے ہر طبقے میں پائی جائے۔
(د) حدیث کا تعلق انسانی مشاہدے یا سماعت سے ہو۔
نوٹ: راویوں کی جماعت جس نے ایک استاد یا زیادہ اساتذہ سے حدیث کا سماع کیا ہو،
”طبقہ
“ کہلاتی ہے۔