شمائل ترمذي کل احادیث 417 :حدیث نمبر
شمائل ترمذي
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادت کا بیان
22. نماز صبح کی سنتیں مختصر پڑھنا
حدیث نمبر: 283
Save to word مکررات اعراب
حدثنا احمد بن منيع قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم قال: حدثنا ايوب، عن نافع، عن ابن عمر، قال: حدثتني حفصة: «ان رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يصلي ركعتين حين يطلع الفجر وينادي المنادي» قال ايوب:" واراه قال: خفيفتين"حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي حَفْصَةُ: «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ حِينَ يَطْلُعُ الْفَجْرُ وَيُنَادِي الْمُنَادِي» قَالَ أَيُّوبُ:" وَأُرَاهُ قَالَ: خَفِيفَتَيْنِ"
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں مجھے ام المؤمنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ جب فجر طلوع ہو جاتی اور مؤذن اذان کہتا تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعت نماز ادا فرماتے۔ راوی ایوب کہتے ہیں میرا خیال ہے کہ انہوں نے «حفيفتين» بھی کہا، یعنی ہلکی ہلکی دو رکعت پڑھتے۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏سنده صحيح» ‏‏‏‏ :
«صحيح مسلم (723)»
اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے دوسری سند کے ساتھ امام نافع عن ابن عمر عن حفصہ رضی اللہ عنہما۔۔۔ بیان کیا ہے۔

قال الشيخ زبير على زئي: سنده صحيح

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.