((حديث قدسي) (حديث موقوف)) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" والذي نفسي بيده، لخلوف فم الصائم اطيب عند الله من ريح المسك، يذر شهوته وطعامه وشرابه من جراي، فالصيام لي وانا اجزي به"((حديث قدسي) (حديث موقوف)) قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَخَلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ، يَذَرُ شَهْوَتَهُ وَطَعَامَهُ وَشَرَابَهُ مِنْ جَرَّايَ، فَالصِّيَامُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ"
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے! روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے بھی زیادہ پسندیدہ اور پاکیزہ ہے۔ (اللہ تعالیٰ فرماتا ہے) بندہ اپنی شہوت، اپنا کھانا، اور اپنا پینا میرے لیے چھوڑتا ہے، پس روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا۔“
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب الصوم، رقم: 1894، 1904 - صحيح مسلم، كتاب الصيام، رقم: 2703، 2704، 2706، 2707، 2708 - سنن ترمذي، رقم: 764 - مسند أحمد: 37/16، رقم: 15/8114، حدثنا عبدالرزاق بن همام: حدثنا معمر عن همام بن منبه، قال: هذا حدثنا به أبو هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم.... - شرح السنة: 225/6، 226 - مؤطا امام مالك: 310/1 (18)، كتاب الصيام (22)، باب جامع الصيام - مشكوٰة، رقم: 1959.»