((حديث قدسي) (حديث موقوف)) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: يقول الله تعالى: " كذبني عبدي ولم يكن ذلك له، وشتمني عبدي ولم يكن ذلك له، اما تكذيبه إياي ان يقول: لن يعيدنا كما بدانا، واما شتمه إياي ان يقول: اتخذ الله ولدا، وانا الصمد، لم الد ولم اولد، ولم يكن لي كفوا احد"((حديث قدسي) (حديث موقوف)) قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَقُولُ اللَّهُ تَعَالَى: " كَذَّبَنِي عَبْدِي وَلَمْ يَكُنْ ذَلِكَ لَهُ، وَشَتَمَنِي عَبْدِي وَلَمْ يَكُنْ ذَلِكَ لَهُ، أَمَّا تَكْذِيبُهُ إِيَّايَ أَنْ يَقُولَ: لَنْ يُعِيدَنَا كَمَا بَدَأَنَا، وَأَمَّا شَتْمُهُ إِيَّايَ أَنْ يَقُولَ: اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَدًا، وَأَنَا الصَّمَدُ، لَمْ أَلِدْ وَلَمْ أُولَدْ، وَلَمْ يَكُنْ لِي كُفُوًا أَحَدٌ"
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ میرے بندے نے میری تکذیب کی حالانکہ اسے یہ زیب نہیں دیتا، اور میرے بندے نے مجھے گالی دی جب کہ یہ اس کے شایانِ شان نہیں ہے۔ (بہرحال) اس کا مجھے جھٹلانا یہ ہے کہ وہ کہتا ہے: اللہ تعالیٰ ہمیں دوبارہ ہرگز پیدا نہیں کرے گا، جیسے اس نے ہمیں ابتدا پیدا کیا ہے۔ اور اس کا مجھے گالی دینا یہ ہے کہ وہ کہتا ہے: اللہ نے بیٹا بنا لیا ہے، حالانکہ میں نے نیاز ہوں، نہ میری کوئی اولاد ہے، اور نہ میں کسی کی اولاد ہوں اور میرا کوئی ہمسر نہیں۔“
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب التفسير، باب قوله ﴿الله الصمد﴾، رقم: 4975، حدثنا إسحاق بن منصور: حدثنا عبدالرزاق: أخبرنا معمر عن همام، عن أبى هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:.... - مسند أحمد: 95/16، رقم: 111/8204 - شرح السنة، باب الكبائر من كتاب الإيمان، رقم: 41.»