سنن ترمذي: کتب/ابواب
احادیث
رواۃ الحدیث
سوانح حیات امام ترمذی رحمہ اللہ
سنن ترمذي
کتاب: طہارت کے احکام و مسائل
The Book on Purification
75. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْعِمَامَةِ
75. باب: عمامہ پر مسح کرنے کا بیان۔
Chapter: What Has Been Related About Wiping Over The Imamah
ابوعبیدہ بن محمد بن عمار بن یاسر کہتے ہیں کہ میں نے جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما سے دونوں موزوں پر مسح کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: میرے بھتیجے! (یہ) سنت ہے۔ وہ کہتے ہیں اور میں نے عمامہ پر مسح کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: بالوں کو چھوؤ۔
Report Error
تخریج الحدیث: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 3165) (صحیح الإسناد)»
وضاحت: ۱؎ : یعنی: پانی سے بالوں کو مس کرو، یعنی: عمامہ پر مسح نہ کرو۔
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
بلال رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے دونوں موزوں پر اور عمامے پر مسح کیا۔
Report Error
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الطہارة 23 (275)، سنن النسائی/الطہارة 86 (104، 106)، سنن ابن ماجہ/الطہارة 89 (561)، (تحفة الأشراف: 2047)، مسند احمد (6/12، 13، 14، 15) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (561)