سنن نسائي
کتاب: امامت کے احکام و مسائل
The Book of Leading the Prayer (Al-Imamah)
12. بَابُ : قِيَامِ النَّاسِ إِذَا رَأَوُا الإِمَامَ
12. باب: (نماز کے لیے) لوگوں کے کھڑے ہونے کا بیان۔
Chapter: People standing when they see the Imam
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب نماز کے لیے اذان دی جائے، تو جب تک مجھے دیکھ نہ لو کھڑے نہ ہوا کرو“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 688 (صحیح)»
وضاحت:
۱؎: یہ ممانعت اس وجہ سے تھی کہ کہیں لوگوں کو دیر تک کھڑا رہنا نہ پڑ جائے کیونکہ بسا اوقات کسی وجہ سے آنے میں تاخیر ہو سکتی ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب نماز کے لیے اقامت کہی جائے تو جب تک تم مجھے دیکھ نہ لو کھڑے نہ ہو“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الأذان 22 (637)، 23 (638)، الجمعة 18 (909)، صحیح مسلم/المساجد 29 (604)، سنن ابی داود/الصلاة 46 (539، 540)، سنن الترمذی/الصلاة 298 (592)، (تحفة الأشراف: 12106)، مسند احمد 5/303، 304، 307، 308، 309، 310، سنن الدارمی/الصلاة 47 (1296، 1297)، ویأتي عند المؤلف في الإمامة برقم: 791) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه