سنن نسائي: کتب/ابواب
احادیث
رواۃ الحدیث
سوانح حیات امام نسائی رحمہ اللہ
سنن نسائي
کتاب: قتل و خون ریزی کے احکام و مسائل
The Book Of Fighting (The Prohibition Of Bloodshed)
2. بَابُ : تَعْظِيمِ الدَّمِ
2. باب: ناحق خون کرنے کی سنگینی کا بیان۔
Chapter: The Gravity of the Sin of Shedding Blood
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” سب سے پہلی چیز جس کا بندے سے حساب ہو گا نماز ہے، اور سب سے پہلے لوگوں کے درمیان خون کا فیصلہ کیا جائے گا“ ۱؎ ۔
Report Error
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجہ/الدیات 1 (2617 مختصرا)، (تحفة الأشراف: 9275) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎ : خالق کے حقوق سے متعلق پہلی چیز جس کا بندے سے حساب ہو گا نماز ہے، اور بندوں کے آپسی حقوق میں سے سب سے پہلے خون کی بابت فیصلہ کیا جائے گا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” سب سے پہلے لوگوں کے درمیان خون کا فیصلہ کیا جائے گا“ ۔
Report Error
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الرقاق 48 (6533)، الدیات 1(6864)، صحیح مسلم/القسامة 8 (1678)، سنن الترمذی/الدیات 8 (1396)، سنن ابن ماجہ/الدیات 1(2617)، مسند احمد (1/388، 441، 442) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه