سنن نسائي
کتاب: حج کے احکام و مناسک
The Book of Hajj
165. بَابُ : الشُّرْبِ مِنْ زَمْزَمَ
165. باب: زمزم کا پانی پینے کا بیان۔
Chapter: Drinking Water From Zamzam
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زمزم کا پانی کھڑے ہو کر پیا۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الحج 76 (1637)، الأشربة 16 (5617)، صحیح مسلم/الأشربة 15 (2027)، سنن الترمذی/الأشربة 12 (1882)، والشمائل 31 (197، 199)، سنن ابن ماجہ/الأشربة 21 (3422)، (تحفة الأشراف: 5767)، مسند احمد (1/214، 220، 242، 249، 287، 342، 369، 372) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو زمزم (کا پانی) پلایا، تو آپ نے اسے پیا اور آپ کھڑے تھے۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن