سنن ابن ماجه: کتب/ابواب
احادیث
رواۃ الحدیث
سوانح حیات امام ابن ماجہ رحمہ اللہ
سنن ابن ماجه
کتاب: غلام کی آ زادی کے احکام و مسائل
The Chapters on Manumission (of Slaves)
1. بَابُ : الْمُدَبَّرِ
1. باب: مدبر غلام کا بیان۔
Chapter: The Mudabbar
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدبر غلام بیچا ۱؎ ۔
Report Error
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/البیوع 59 (2141)، 110 (2230)، الإاستقراض 16 (2403)، الخصومات 3 (2415)، العقتق 9 (2534)، کفارات الأیمان 7 (6716)، الإکراہ 4 (6947)، الأحکام 32 (7186)، سنن ابی داود/العتق 9 (3955)، سنن النسائی/البیوع 83 (4658)، (تحفة الأشراف: 2416)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الزکاة 13 (997)، سنن الترمذی/البیوع 11 (1219)، مسند احمد (3/301، 308، 365، 390)، سنن الدارمی/البیوع 37 (2615) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎ : مدبر وہ غلام یا لونڈی ہے جس سے مالک نے یہ کہہ دیا ہو کہ تم میرے مرنے کے بعد آزاد ہو۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ہم میں سے ایک شخص نے غلام کو مدبر بنا دیا، اس کے پاس اس کے علاوہ اور کوئی مال نہ تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بیچ دیا، اور قبیلہ بنی عدی کے شخص ابن نحام نے اسے خریدا۔
Report Error
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/البیوع 110 (2231)، صحیح مسلم/الزکاة 13 (997)، سنن الترمذی/البیوع 11 (1219)، (تحفة الأشراف: 2526)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/308) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه