حصین سے روایت ہے کہ عمارہ بن رؤیبہ رضی اللہ عنہ نے مروان کے بیٹے بشر کو ممبر پر دیکھا کہ وہ دونوں ہاتھ (خطبہ کے دوران اشارہ کے لئے) اٹھائے ہوئے تھا۔ تو کہا کہ اللہ ان دونوں ہاتھوں کو خراب کرے، میں نے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ اس سے زیادہ نہ کرتے تھے اور انگشت شہادت سے اشارہ کیا۔