مختصر صحيح مسلم کل احادیث 2179 :حدیث نمبر
مختصر صحيح مسلم
انبیاء علیہم السلام کا ذکر اور ان کے فضائل
4. سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے قول ((رب ارنی ....)) الایۃ کے متعلق اور سیدنا لوط علیہ السلام اور یوسف علیہ السلام کا ذکر۔
حدیث نمبر: 1608
Save to word مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم ابراہیم علیہ السلام سے شک کرنے کا زیادہ حق رکھتے ہیں، جب انہوں نے کہا کہ اے میرے رب! مجھے دکھلا دے کہ تو مردوں کو کس طرح زندہ کرتا ہے؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ کیا تجھے یقین نہیں ہے؟ سیدنا ابراہیم علیہ السلام بولے کہ کیوں نہیں؟ مجھے یقین ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ میرے دل کو تشفی ہو جائے (علم الییقن سے عین الیقین کا مرتبہ حاصل ہو جائے (البقرہ: 260) اور اللہ تعالیٰ لوط علیہ السلام پر رحم کرے، وہ مضبوط اور سخت چیز کی پناہ چاہتے تھے اور (یعنی نبی تو اللہ سے مانگتا ہے جبکہ لوط علیہ السلام مضبوط رکن کی خواہش کر رہے تھے)۔ اور اگر میں قید خانے میں اتنی مدت رہتا جتنی مدت سیدنا یوسف علیہ السلام رہے، تو فوراً بلانے والے کے ساتھ چلا آتا۔

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.