سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر اللہ تعالیٰ کے فرمان ”کافروں کے لئے زور کی تیاری کرو جتنی طاقت ہو“ کی تفسیر بیان کرتے ہوئے سنا۔ آپ فرما رہے تھے ”خبردار رہو کہ زور سے مراد تیراندازی ہے، خبردار رہو کہ زور سے مراد تیراندازی ہے (پھر) خبردار رہو کہ زور سے مراد تیراندازی ہے“۔