سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا یا رسول اللہ! میں آپ سے بہت سی حدیثیں سنتا ہوں مگر انھیں بھول جاتا ہوں، تو آپ نے فرمایا: ”اپنی چادر پھیلاؤ۔“ چنانچہ میں نے چادر پھیلائی تو آپ نے اپنے دونوں ہاتھ سے چلو بنایا (اور ایک فرضی لپ اس چادر میں ڈال دی) پھر فرمایا: ”(اس چادر کو) اپنے اوپر لپیٹ لو۔“ چنانچہ میں نے لپیٹ لی پھر اس کے بعد میں کچھ نہیں بھولا۔