مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
علم کا بیان
33. علم (کی باتوں) کا یاد کرنا (نہایت ضروری ہے)۔
حدیث نمبر: 98
Save to word مکررات اعراب Hindi
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہا کرتے تھے کہ لوگ کہتے ہیں کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بہت سی حدیثیں یاد و بیان کیں اور اگر کتاب اللہ میں (یہ) دو آیتیں نہ ہوتیں تو میں ایک حدیث بھی نہ بیان کرتا، پھر پڑھتے تھے جو لوگ ہماری اتاری ہوئی دلیلوں اور ہدایت کو چھپاتے ہیں .... رحم و کرم کرنے والا ہوں۔ (البقرہ: 159، 160) بیشک ہمارے مہاجرین بھائیوں کو بازاروں میں خریدوفروخت کرنے کا شغل رہتا تھا اور ہمارے انصاری بھائی اپنے مال کے کام میں مشغول رہے تھے اور ابوہریرہ (رضی اللہ عنہ) اپنا پیٹ بھر کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں رہتا تھا اور ایسے اوقات میں حاضر رہتا تھا کہ لوگ حاضر نہ ہوتے تھے اور وہ باتیں یاد کر لیتا تھا جو وہ لوگ نہ یاد کرتے تھے۔

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.