مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
روزے کے بیان میں
40. جمعہ کے دن کا روزہ۔
حدیث نمبر: 967
Save to word مکررات اعراب
ام المؤمنین جویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن ان کے ہاں تشریف لائے اور وہ روزہ سے تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم نے کل روزہ رکھا تھا؟ انھوں نے عرض کی کہ نہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم کل روزہ رکھنا چاہتی ہو؟ تو انھوں نے پھر عرض کی کہ نہیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (اگر نہیں) تو تم (آج بھی) روزہ نہ رکھو یعنی توڑ دو۔

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.