سیدنا ابن ابی اوفی کی حدیث اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد کہ ”اترو اور میرے لیے ستو گھول دو“ گزر چکا ہے (دیکھئیے پچھلی حدیث باب: سفر میں روزہ رکھنا اور افطار کرنا) اور اس روایت میں (سیدنا ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ) کہتے ہیں کہ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے): ”جب تم دیکھو کہ اس طرف سے آثار شب نمودار ہو گئے ہیں تو روزہ افطار کر دو۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلی سے مشرق کی طرف اشارہ فرمایا۔