سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! آپ بتائیے کہ جو کام عبادت کے، میں جاہلیت (کی حالت) میں کرتا تھا مثلا صدقہ کرنا اور (غلام) آزاد کرنا اور صلہ رحمی کرنا تو کیا ان کا بھی کچھ ثواب مجھے ملے گا؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم جتنی نیکیاں کر چکے ہو، ان ہی کے سبب سے تو مسلمان ہوئے جو (یعنی تمہیں ان کا ثواب ملے گا) اور تم ان سب نیکیوں کے ساتھ مسلمان ہوئے ہو۔“