امیرالمؤمنین عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس مسلمان کے نیک ہونے کی چار آدمی گواہی دیں تو اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کر دے گا۔“ ہم نے عرض کی اور تین آدمی جس کے اچھا ہونے کی گواہی دیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور تین آدمی جس کے نیک ہونے کی گواہی دیں، (اس کو بھی جنت ملے گی)۔“ پھر ہم نے عرض کی اور دو آدمی جس کے اچھا ہونے کی گواہی دیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور دو آدمی (جس کے اچھے ہونے کی گواہی دیں اس کو بھی جنت ملے گی)۔“ پھر ہم نے ایک کی گواہی کی بابت آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں پوچھا۔