مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
جنازہ کے بیان میں
39. جب مشرک مرتے وقت لا الہٰ الا اللہ کہہ دے تو کیا اسے معاف کر دیا جائے گا؟
حدیث نمبر: 681
Save to word مکررات اعراب Hindi
سیدنا مسیب بن حزن رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب ابوطالب کی موت قریب آئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے پاس ابوجہل بن ہشام اور عبداللہ بن ابی امیہ بن مغیرہ کو پایا۔ سیدنا مسیب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوطالب سے فرمایا: اے چچا لا الہٰ الا اللہ کہہ دو، میں تمہارے لیے اللہ کے ہاں اس کی گواہی دوں گا۔ ابوجہل اور عبداللہ بن ابی امیہ نے کہا کہ اے ابوطالب! کیا تم عبدالمطلب کے طریقے سے پھرے جاتے ہو؟ پھر رسول اللہ متواتر کلمہ شہادت پر ان کو دعوت دیتے رہے اور وہ دونوں وہی بات کہتے رہے یہاں تک کہ ابوطالب نے سب سے آخری بات جو ان سے سنی گئی، اس میں یہ کہا کہ وہ عبدالمطلب کے طریقے پر ہیں اور انہوں نے لا الہٰ الا اللہ کہنے سے انکار کر دیا (پھر وہ مر گئے) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں میں اللہ کی قسم! تمہارے لیے استغفار کروں گا جب تک کہ مجھ کو اس ممانعت نہ کی جائے۔ (چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم استغفار کرنے لگے) جس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: پیغمبر اور ایمان والوں کو زیبا نہیں کہ مشرکوں کے لیے دعا کریں۔ (سورۃ التوبہ: 133)

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.