سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی مہینے میں افطار کرتے تھے یہاں تک کہ ہم لوگ خیال کرتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اب اس مہینے میں روزہ نہیں رکھیں گے مگر جس مہینے آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزہ رکھنے لگتے تھے تو پے در پے رکھتے تھے یہاں تک کہ ہم لوگ خیال کرتے تھے کہ اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس مہینے میں کوئی روزہ چھوڑیں گے نہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی (نماز پڑھنے اور سونے کی) یہ حالت تھی کہ اگر تم چاہتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو رات کے وقت نماز پڑھتے دیکھ لیں تو دیکھ لیتے اور اگر تم چاہتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سوتا ہوا دیکھ لیں تو دیکھ لیتے۔