ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جو عمل ہمیشہ کیا جا سکے (وہ عمل) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پسند تھا۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (رات کو) کس وقت اٹھتے تھے؟ انہوں نے کہا اس وقت اٹھتے تھے جب مرغ کی آواز سن لیتے تھے۔