مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
بارش طلب کرنے کا بیان
10. زلزلوں اور (قیامت کی) علامات کے بارے میں کیا کہا گیا ہے؟
حدیث نمبر: 559
Save to word مکررات اعراب Hindi
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! ہمارے شام میں اور ہمارے یمن میں برکت دے۔ کہتے ہیں کہ لوگوں نے عرض کی اور ہمارے نجد میں بھی (برکت کی دعا مانگیں) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! ہمارے شام میں اور ہمارے یمن میں برکت دے۔ کہتے ہیں کہ صحابہ نے عرض کی اور ہمارے نجد میں (بھی برکت کی دعا مانگیں) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہاں زلزلے ہوں گے اور فتنے ہوں گے اور شیطان کا گروہ وہیں سے نکلے گا۔

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.