مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
وتر کا بیان
1. وتر کے بارے میں کیا وارد ہوا ہے؟
حدیث نمبر: 540
Save to word مکررات اعراب Hindi
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گیارہ رکعتیں پڑھا کرتے تھے یعنی یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز تہجد ہوتی تھی۔ اس میں سجدہ اتنا (طویل) کرتے تھے کہ کوئی تم میں سے پچاس آیتیں پڑھ لے قبل اس کے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا سر اٹھائیں اور دو رکعتیں نماز فجر سے قبل پڑھا کرتے تھے پھر اپنی دائیں جانب لیٹ رہتے تھے یہاں تک کہ مؤذن نماز (کی اطلاع) کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتا۔

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.