سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ایک شخص نے کہا کہ تم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ (عیدگاہ) جانے کے لیے حاضر ہوئے ہو؟ تو انھوں نے کہا ہاں! اگر میری قرابت آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے نہ ہوتی تو میں حاضر نہ ہو سکتا (یعنی کم سنی کے سبب سے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس نشان کے پاس آئے جو کثیر بن صلت کے مکان کے پاس ہے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ پڑھا، اس کے بعد عورتوں کے پاس آئے اور انھیں نصیحت کی اور ان کو (اللہ کے احکام کی) یاد دلائی اور انھیں حکم دیا کہ صدقہ دیں پس کوئی عورت اپنا ہاتھ اپنی انگوٹھی کہ طرف بڑھانے لگی اور کوئی اپنی بالی کی طرف اور کوئی کسی زیور کی طرف اور اس کو اتار اتار کر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کی چادر میں ڈالنے لگیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا بلال رضی اللہ عنہ گھر تشریف لے آئے۔