سیدنا عبداللہ بن بحینہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ وہ قبیلہ ازدشنوۃ کے ہیں اور نبی عبدمناف کر حلیف اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (ایک دن) لوگوں کو ظہر کی نماز پڑھائی تو (بھولے سے) پہلی دو رکعتوں (کے اختتام) پر کھڑے ہو گئے اور بیٹھے نہیں تو لوگ بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھڑے ہو گئے یہاں تک کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز مکمل کر چکے اور لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سلام پھیرنے کے منتظر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹھے ہی بیٹھے تکیبر کہی اور سلام پھیرنے سے پہلے دو سجدے کیے اس کے بعد سلام پھیرا۔