مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
نماز کے مسائل
29. جب سجدہ کرے تو تکبیر کے ساتھ جھکے۔
حدیث نمبر: 462
Save to word مکررات اعراب Hindi
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنا سر (رکوع سے) اٹھاتے تھے تو ((سمع اللہ لمن حمدہ ربنا ولک الحمد)) کہتے تھے (اور) کچھ آدمیوں کے نام لے کر دعا کرتے تھے (اور) فرماتے تھے: اے اللہ! ولید بن ولید اور سلمہ بن ہشام کو اور عیاش بن ابی ربیعہ اور کمزور مسلمانوں کو (کفار مکہ کے پنجہ ظلم سے) نجات دے۔ اے اللہ! اپنا عذاب مضر (قبیلہ مضر) پر سخت کر دے اور اس سے ان کو قحط سالی میں مبتلا کر دے جیسے یوسف علیہ السلام (کے دور) کی قحط سالی تھی۔ اس وقت اہل مشرق سے (قبیلہ مضر) مضر کے لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مخالف تھے۔

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.