سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ بیشک میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کو قریب کر دوں گا (یعنی جس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھاتے تھے، میں بھی اسی طرح سے نماز پڑھاؤں گا کیونکہ بیشک میری نماز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح ہے) اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ظہر اور عشاء اور فجر کی نماز کی آخری رکعت میں سمع اللہ لمن حمدہ کہنے کے بعد (دعائے) قنوت پڑھتے تو مسلمانوں کے لیے دعا کرتے اور کافروں پر لعنت کرتے۔