سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ(میری والدہ) ام افضل رضی اللہ عنہا نے (ایک مرتبہ نماز میں) مجھے ((والمرسلات عرفاً)) پڑھتے سنا تو کہنے لگیں کہ اے میرے بیٹے! تو نے یہ سورت پڑھ کر مجھے یاد دلا دیا کہ یہی آخری سورت ہے جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو مغرب کی نماز میں پڑھتے تھے۔